taxfiler.online

Services

اکثر پوچھے گئے سوالات​

ہماری سروسز کے حوالے سے عام سوالات اور انکے جوابات نیچے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی سوال پر کلک کر کے اسکا جواب دیکھ سکتے ہیں۔

این ٹی این سے کیا مراد ہے؟

نیشنل ٹیکس نمبر جسے عام طور پر این ٹی این  کہا جاتا ہے آٹھ ہندسوں پر مشتمل ایک نمبر ہے جو ایف بی آر سے رجسٹریشن کروانے پر جاری کیا جاتاہے۔

این ٹی این بننے میں کتنا ٹائم لگتا ہے؟

اس پروسس کو مکمل کرنے میں ایک دن کا وقت چاہیے۔

فائلر بننے کا کیا فائدہ ہے؟

فائلر ہونے کے چند فوائد

سیونگ اکاؤنٹ اور سرٹیفیکیٹ  کے منافع  پر فائلر کو نان فائلر کی نسبت آدھا ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔

گاڑی، زمین اور  مکان وغیرہ کی خریداری پر فائلر کو نان فائلر کی نسبت آدھا ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔

بنک سے کسی بھی طرح کے قرضے اورویزا کے حصول کے لیے فائلر ہونا ضروری ہے۔

کتنے دنوں میں فائلر بن سکتے ہیں؟

ایک سے دو دن میں آپ فائلر بن سکتے ہیں۔

این ٹی این اور فائلر میں کیا فرق ہے؟

نیشنل ٹیکس نمبر جسے عام طور پر این ٹی این  کہا جاتا ہے آٹھ ہندسوں پر مشتمل ایک نمبر ہے جو ایف بی آر سے رجسٹریشن کروانے پر جاری کیا جاتاہے۔

جبکہ فائلر بننے کے لیے این ٹی این حاصل کر نے کے بعد گوشوارے جمع کروانا ضروری ہے۔

میری آمدنی کم ہے۔ کیا میں فائلر بن سکتا ہوں؟
جی ہاں-اگر آپکی آمدنی کم ہے تو آپ بنا کوئی ٹیکس ادا کیے فائلربن سکتے ہیں۔

فائلر اورنان فائلر میں کیا فرق ہے ؟

فائلر سے مراد وہ شخص ہے جس کا نام ایف بی آر کی  اے ٹی ایل لسٹ میں ایکٹو ہوجبکہ نان فائلر  کا نام اس لسٹ میں ان ایکٹو ہوتا ہے۔

فائلر کو نان فائلر کے مقابلے میں بہت ساری سہولیات میسر ہوتی ہیں مثلاً فائلر کو نان فائلر کی نسبت آدھا ٹیکس اوا کرنا ہوتا ہے۔

سالانہ کتنی آمدنی پر ٹیکس نہیں لگتا؟

تنخواہ دار افراد پر 6 لاکھ سالانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں اور کاروباری افراد پر 4 لاکھ منافع پر کوئی ٹیکس نہیں۔

گوشوارے کب جمع کروانے ہوتے ہیں؟

ہر سال جولائی سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہوتےہیں۔آخری تاریخ ہر سال الگ ہوتی ہے-سال 2021- 2022 کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ہے۔

میری سیلری سے ٹیکس کٹ جاتا ہے ۔ کیا میں فائلر ہوں؟

ٹیکس ادائیگی سے فائلر ہونے کا کوئی تعلق  نہیں۔ فائلر بننے کے لیے گوشوارے جمع کروانا ضروری ہے

اگر میں ہر سال گوشوارے جمع نہیں کرواتا تو کیا ہو گا؟

آپ کا نام  فائلر کی لسٹ سے نکل جائے گا اور گوشوارے جمع کروانے پر دوبارہ شامل ہو جائے گا۔

مجھے گوشوارے جمع کروانے کا نوٹس ملا ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

آپ  نوٹس کا جواب دیں۔ جواب نہ دینے پر 20 ہزار ورپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مجھے گوشوارے جمع کروانے کا نوٹس ملا ہے۔ کیا اسکا جواب دینا ضروری ہے؟

بالکل۔ تاکہ آپ 20 ہزار کےجرمانے سے بچ سکیں۔

ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ کیا ہے؟

ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ   (اے ٹی ایل)  ایک آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن فائلرزکا مرکزی ریکارڈ ہے جن کو حکومت کی جانب سے بہت سی سہولیات حاصل ہوتی ہیں۔

میں کیسے چیک کروں کہ میرا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہے یا نہیں؟

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا  نام  ایکٹوٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہے یا نہیں تو انگلش میں اے ٹی ایل لکھیں پھر اسپیس  دے کر 13 ہندسوں کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختیکارڈ نمبر  (سی این آئی سی) لکھیں اور 9966پر بھیجیں

میں کیسے چیک کروں کہ میں فائلر ہوں یا نہیں؟

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ فائلریا نہیں ہیں تو انگلش میں اے ٹی ایل لکھیں پھر اسپیس  دے کر 13ہندسوں کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر  (سی این آئی سی) لکھیں اور 9966 پر بھیجیں۔

کون فائلر بن سکتا ہے؟

پاکستان میں فائلر بننے کے لیے، آپ کے پاس کمپیوٹرائیذڈشناختی کارڈ  نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ سم کارڈ اورای میل پتہ ہونا چاہیے۔

Free Consultation

Request A CallBack

Open chat
1
Chat on WhatsApp
Scan the code
Assalamualekum!
Main apki kia madad kr skta houn?